استور ( سبخان سہیل ) استور کے نشیبی گاوں لوس ترپی میں گراڈی کا رسہ ٹوٹنے سےتین سالہ بچی لاپتہ ۔ مقامی افراد نے تین افراد کو زخمی حالت میں دریائے استور سے نکل کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا۔
علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ لوس ترپی کے باسی آج بھی پھتر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہاں ایک لکڑی کا پل تک تعمیر کیا گیا ۔ آج بھی چین گراڑی سے دریا کاس کرتے ہے۔ اس حادثےکی تمام تر ذمہ داری حکومت گلگت بلتستان اور منتخب ممبران اسمبلی اور استور انتظامیہ کی ہے۔
حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود پل کی تعمیر کے لیئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔