اہم ترینجرائم

دیامر: سکیورٹی فورسز نے تانگیرسےاسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا

چلاس(محمدقاسم) دیامر کے تحصیل تانگیر کے قدیمی گاوں لرک کے قریب پاک آرمی کا کامیاب آپریشن۔انٹلیجنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی فورسز نے تانگیر کے علاقے لرک میں آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود اپنی تحویل میں لے لیا۔ جس میں ایک راکٹ لانچر تین راکٹ لانچر کے گولے اورگن پاؤڈر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق راکٹ لانچر تانگیر لرک کے نزدیکی پہاڑ میں چھپا کے رکھا تھا۔ انٹلیجنس اداروں کی بروقت رپورٹنگ اور پاک فوج کی کامیاب کاروائی سے فوری طور پہ راکٹ لانچر سمیت گولے اپنے قبضے میں لئے گئے اور مزید اعلی سطحی تحقیقاتی عمل جاری یے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button