اہم ترین

شدید برفباری کے بعد تیز دھوپ، شگر چھورکاہ کے گاوں میں سیلابی ریلہ داخل ہو گیا، علاقے میں شدید خوف و ہراس

شگر(عابدشگری) شگر چھورکاہ کے گاؤں سکور میں سیلابی ریلا گاؤں میں داخل ہوگئے۔علاقے میں شدید خوف وہراس پیدا ہوگئے۔سیلابی ریلے سے دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تا ہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم مقامی افراد کے مطابق مزید سیلاب کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

ایک ہفتے سے جاری برف باری رکنے کے بعد تیز دھوپ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا۔تیز دھوپ کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔شگر چھورکاہ کے گاؤں سکورا میں برفانی پانی سیلابی ریلے میں تبدیل ہوگئے اور گاؤں میں داخل ہوگئے۔جس کی وجہ سے دو گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

سیلاب ریلا دن 12بجے شروع ہوئے تاہم سہ پہر میں اس میں تیزی آگئی اورسیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگئے۔جس سے دو گھروں کو نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں کے مطابق آنے والے دنوں میں تیز دھوپ کی صورت میں مزید سیلاب کا خطرہ بدستور جاری رہے گا۔علاقے میں شدید خوف وہراس بدستور جاری ہے۔شگر انتظامیہ کی جانب سے نائب تحصیلدار شگر محمد یوسف نے موقع پر آکر حالات اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button