اہم ترین

اسپیشل افراد نےجائز مطالبات پورا نہ ہونے پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کو نظر انداز کرنے پر اسپیشل افراد نے احتجاج کا اعلان کیا۔اتوار کے روز صدر الائنس آف اسپیشل پرسن گلگت بلتستان مصطفیٰ کمال،شمس المتین صدر نگر ڈسیبلٹی فیڈریشن اور دیگر نے پریس کانفرنس سےی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل افراد کے لئے صوبائی حکومت نے ٹھوس اقدام نہیں کیے۔ وعدے اور دلاسے کے علاؤہ کچھ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اسپیشل افراد کے لئے 5 کروڑ کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے، اب دلاسے سے کام نہیں چلے گا۔ 20 فروری سے گھڑی باغ میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہیلتھ کارڈ سیمت کسی دوسرے اداروں نےسپورٹ کیا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس ہڑتال میں گلگت بلتستان بھر سے تمام خصوصی افراد شامل ہو ں گے اور سول سوسائٹی کو بھی ہڑتال میں دعوت دی جاتی ہیں ۔

اسپیشل افراد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے سرکاری ملازمت میں 2فی صد کوٹہ کو بڑھا کر 5فی صد کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف وعدہے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے خصوصی افراد پاکستان کے دیگر صوبوں میں جا کر تعلیم حاصل کر کے اپنے علاقے میں آتے ہیں تو ہمیں ملازمت نہیں دیا جاتا ہے جس کے باعث اسپیشل افراد میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ اسپیشل افراد نے حکومت کی جانب سے ہر شعبے میں نظر انداز کرنے کے خلاف مجبورا احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ اور اگر حکومت نے ہماری جائز مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو تامرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button