جرائمماحول

نگر : ہسپر میں غیر قانونی شکارکرنے والا شکاری گرفتار، چھ ماہ قید اور سوا تین لاکھ جرمانہ عائد

نگر(رپورٹر) نگر خاص میں وا ئلڈ لائف کے اہلکاروں محمد علی کھنو اور صادق حسین نے پولیس کی مدد سے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے ہسپر نگر سے لایا جانے والا مارخور کا گوشت شکاری سمیت دھر لیا۔ تحصیل انتظامیہ کی معیت میں ملزم کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ نگر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقعے پر ڈی ایف او نگر محمد عیسٰی اورچیف کنزرویٹر بھی موجود تھے۔

مختصر سماعت کے بعدسب ڈویژنل مجسٹریٹ نگر محمد ذوالقرنین خان نے ملزم کو چھ ماہ قید اور سوا تین لاکھ جرمانے کی سزا سنا ئی۔ضبط شدہ گوشت کو موقعے پر نیلام کیا گیا۔ اس موقعے پر وا ئلڈلائف کے کنٹجنٹ اسٹاف محمد علی کھنو اور صادق حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیف کنزرویٹر نے پانچ ،پانچ ہزار روپے نعقد انعام دیااور انہیں جلد مستقل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقعے پر تحصیل نگر ۱ کے ولیج آفیسر صفدر حسین اور ہیڈ محرر تھانہ نگر سیرت عباس کے کارکردگی کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے انہیں انعام سے نوازا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button