جرائم

سوشل میڈیا پر ’متنازعہ پوسٹ‘ کرنے پر 2 پولیس اہلکار اور ایک استاد معطل

گلگت: گلگت بلتستان حکومت نے ان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے جن پر سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد پھیلانے  کا الزام ہے۔
گلگت بلتستان پولیسنے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔ دونوں پر سوشل میڈیا پر متنازعہ فرقہ وارانہ مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔
دوسری طرف محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے بھی  اسی طرح کے الزامات پر ایک ٹیچر (بی پی ایس 14) کو معطل کر دیا ہے اور اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلے کے پیش نظر سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
جی بی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے ملازمین کی فہرستیں تیار کریں جو فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عام شہریوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر نظر رکھی جا رہی ہے اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button