کھرمنگ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

کھرمنگ (بیورورپورٹ) کھرمنگ کا علاقہ طولتی میں اصغریہ خیرالعمل آرگنائریشن طولتی نے محکمہ بہبود آبادی کی تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔ ماہرین ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ لیڈی ڈاکٹرز نے بھی خواتین کا چیک اپ کیا۔

میڈیکل کیمپ انتظامیہ کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں 168مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ کا مقصد ان مریضوں تک علاج کی سہولیات پہنچانا تھا جو علاج کے لئے دور شہروں میں نہیں جاسکتے ہیں۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ کیپٹن ریٹائرڈ شہریار شیرازی نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور بہترین انتظامات کرنے پر محکمہ بہبود آبادی اور اصغریہ خیرالعمل آرگنائزیشن طولتی کے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت