کھیل

شگر ونٹر فٹبال گالہ ستارہِ جرات کنگ سٹارز نے جیت لیا

شگر(عابدشگری) آل شگر ونٹر فٹبال گالہ ستارہِ جرات کنگ سٹارز نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں ستارہ جرات نے کے ٹویونائیٹڈ کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔

شگر ستارہ جرات ٹائیگر کے زیر اہتمام منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ میں شگر بھر سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جبکہ فائنل مقابلہ ستارہ جرات کنگ سٹار اور K-2یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا۔جس میںK-2یونائیٹڈ کے دو گول کے مقابلے میں ستارہ جرات کنگ سٹار نے تین گول کرکے فیصلہ کن برتری حاصل کی جوکہ میچ کے اختتام تک جاری رہے اور ونٹر فٹ بال گالہ کا فاتح کا تاج ستارہ جرات کنگ سٹارکے سر سچ گیا۔

مہمان خصوصی ذوالفقار علیشاہ اور دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button