Uncategorized

اسپیشل افراد کل سے مطالبات کی منظوری تک جی بی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے

شگر( پ ر) جی بی اسمبلی میں معذور افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے قراقرم ڈس ایبلٹی فورم کے صدر شیر محمد ساتھیوں سمیت گلگت روانہ ہوگئے۔ معذور افراد اپنے حقوق کی حصول کیلئےکل سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ جس کیلئے گلگت بلتستان بھر سے معذور افراد گلگت پہنچ چکے ہیں۔

اسی سلسلے میں شگر سے بھی ایک وفد شیر محمد کی قیادت میں روانہ ہوچکے ہیں۔ جہاں وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت معذورافراد کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہاہے۔ اور ہمیں ہر قسم کی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ سرکاری اداروں میں معذوروں کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے سے معذور افراد سخت ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ جبکہ دیگر کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ لہذا اپنے حقوق کی حصول اور اپنے مطالبات کی منظوری تک اسمبلی کے سامنے احتجاج کرتے رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button