سیاست

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، سینیٹر طلحہ محمود

گلگت ( فرمان کریم) سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے یہاں کی سیاحت سے مقامی حکومت زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ مگر افسوس کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال سے ملاقات کے دوران کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میرا دوسرا گھر ہے گلگت بلتستان آکر مجھے سکون ملتا ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ قدرت نے گلگت بلتستان کو وسائل سے نوازا ہے اس وسائل کو بروئے کا ر لاکر یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔یہاں کی سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان بھی مالامال ہو سکتا ہے۔ یہاں کے سیاحتی مقام نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہچان رکھتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینا وفاق کی ذمہ داری ہے۔ یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کی ہے۔

صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود کے کاوشوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اُنہوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے لئے سینٹ میں آواز بلند کی گلگت بلتستان کے عوام اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ داخلہ کی طرف سے گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے این او سی کے حصول کی پابندی تشویش ناک ہے۔ اس پابندی سے گلگت بلتستان سمیت ملکی سطح پرسیاحت کے شعبے کو متاثر ہو نگے۔ اُنہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بھی این او سی کے حصول تشویش کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے سینیٹر طلحہ محمود سے اپیل کیا کہ وہ سینٹ میں اس اہم مسلے پر آواز اُٹھائے۔ اس موقع پر ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ بھی موجود تھے۔ اور صوبائی وزیر، ممبر جی بی کونسل نے مہمانوں کو روایتی ٹوپی بھی پیش کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button