’قدرتی آفات کے دوران اسکاوٹس صفِ اوّل کا کردار ادا کرتے ہیں‘

گلگت(رپورٹر) پوری دنیا کے 40ملین اسکاوٹس کی طرح اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس ایسو سی ایشن گلگت نےعالمی یوم اسکاوٹس کوجوش و خروش سے منایا۔

اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوا ئز اسکاوٹس ایسوسی ایشن گلگت کے زیر اہتمام337اسکاوٹس نے اپنی خدمات سر انجام دے کر عالمی یوم اسکاوٹس منایا۔ بوائز اسکاوٹس نے گلگت شہر کے مختلف سڑکوں اور چوک پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول کرنے کے خدمات سر انجام دیئے ۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال گلگت اور آغاخان میڈکل سنٹر گلگت میں بھی اپنے خدمات سرانجام دئے گئے۔

اس دن کے مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شارخ چیمہ نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکاوٹس کا اہم کردار ہے۔ جب بھی گلگت بلتستان میں قدرتی آفات رونما ہو اسکاوٹس صف اول میں ہوتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکاوٹس کردار سازی، قابلیت کو اپنا شعار بنائیں اور اسماعیلی ڈسٹرکٹ بوائز اسکاوٹس کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے۔

اس تقریب سے چیئر مینAKYSBگلگت عادل کریم اور ڈسٹرکٹ اسکاوٹس کمشنر گلگت عمران حسین میر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب کے اختتام پر ورلڈ اسکاوٹ ڈے کا کیک کاٹا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments