صحت

تحصیل یاسین کے دور افتادہ علاقوں میں 30 سالوں سے عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے والے مراکز ہڑتال کی وجہ سے بند

یاسین (معراج علی عباسی )آغاخان ہیلتھ سروسزکے ملازمین کی ہڑتال،تحصیل یاسین کے دورافتادہ علاقے سندھی ،ہندور ،تھوئی اور یاسین خاص میں گزشتہ 30سالوں سے عوام کو طبی امدادمہیاکر نے والے مراکز، اور خاص طور پر ہیلتھ سینٹروں میں موجود زچہ و بچہ سنیٹر زکی اچانگ بندش، عوام شدید مشکلات سے دوچارہوگئے ہیں۔

آغاخان ہیلتھ سروس کے ملازمین کے ہڑتال کی وجہ سے سینٹرز کی بندش سے یاسین کے مختلف علاقوں سے گزشتہ تین چار روز کے دوران غیریب لوگ درجنوں حاملہ خواتین کوڈیلیوری کے سلسلے میں یاسین سے گلگت لے  جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

آغاخان ہیلتھ سینٹرز کی اچانک بندش سے یاسین میں علاج معلجے کے حوالے سے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔

یاسین کے بیشتر دورافتادہ علاقوں میں ڈیلیوری کی سہولیات صرف اور صرف آغاخان ہیلتھ سروس کے سینٹروں میں موجودہے۔ 60 ہزار کی آبادی پر مشتمل تحصیل یاسین میں کوئی لیڈی ڈاکٹردستیاب نہ ہونے کے باعث علاقے بیشترخواتین علاج معالجے کے لیے آغاخان ہیلتھ سینٹرز میں موجود ایل ایچ ویزکے پاس جاتی ہیں ۔جبکہ آغاخان ہیلتھ سروسز کے مراکز میں موجود ڈیلیوری رومز میں بہترسہولیات اور تربیت ہافتہ ایل ایچ ویز کی موجودگی کی وجہ سے عوام خود کو بہتر اور محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ نومولودوں کے علاج کی سہولیات اور معیاری ادویات کی فراہمی بھی آغاخان ہیلتھ سروسز کے سینٹروں میں دیگراداروں سے بہت زیادہ بہترہے ۔

ایسے میں مراکز کی بندش  سے غریب عوام کی زندگیاں اور ان کی صحت غیر محفوظ ہوجائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button