خبریںعوامی مسائل

کھرمنگ: مہدی آباد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج، کارگل روڈ کئی گھنٹے بند رکھا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) مہدی آباد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سیکنڑوں مکینوں کا احتجاج کارگل روڈ کئی گھنٹے بند رکھا، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں خواتین نے بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کیا۔ ایس ڈی او محکمہ تعمیرات کھرمنگ کی عوام کو جلد پانی لائنز بحال کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔

احتجاجی مظاہرین کے مطابق مہدی آباد میں کئی ماہ سے تمام گھروں کو پائپ لائنز جم جانے سے پانی کی فراہمی بند ہے اب ٹمپریچر میں کافی فرق آیا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی طرف سے پائپ لائنز بحال کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ کئی بار متعلقہ محکمہ کے ذمہ دادوں کو اس حوالے سے مطالبات کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد ہمیں سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارا نہیں تھا ۔

خواتین مظاہرین کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کئی ماہ ہوگئے شدید سردی اور برف میں گھر سے میلوں دور پانی بھرنے کے لئے جاتی ہیں۔ پانی لاتے ہوئے پھسل کر کئی خواتین زخمی بھی ہوئے۔ اب موسم کافی بہتر اس کے باوجود متلعقہ محکمے نے کام شروع نہیں کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت کو اپنی داریاں یاد نہیں رہی۔ محکموں کے آفیسران اپنی فیلمی کے ساتھ شہروں کے گرم موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

مظاہرین نے کمشنر بلتستان حمزہ سالک سے معاملے کا نوٹس لیکر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایس ڈی او محکمہ تعمیرات کھرمنگ واجد علی کی مظاہرین کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے مظاہرین سے جلد پائپ لائنوں کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جس کے بعد مظاہرہن نے احتجاج ختم کرتے ہوئے جلد پائپ لائنوں کو بحال نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button