اہم ترین

چلاس میں‌سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا دفتر قائم، شکایاست سیل کا بھی افتتاح ہوگیا

چلاس( ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان جناب ثناءاللہ عباسی نے آج چلاس دیامر میں محکمہ پولیس کے ضلعی شکایت سیل اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے آئی جی سپیشل برانچ حنیف اللہ ، اے آئی جی پولیس کرائمز برانچ گلگت بلتستان اسحاق حسین ، اے ایس پی سٹی عاصمہ روف ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر امیراللہ بھی موجود تھے ، اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس نے مرکزی ضلعی شکایات سیل اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ یونٹ دیامر پولیس کا بھی دورہ کیا ۔ اس ملاحظے کے موقع پر دیامر پولیس کے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفیسر سب انسپکٹر محمدوکیل نے کمپلینٹ آفس دیامر کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ آفس ، ترجیحی بنیادوں پر تمام عوامی شکایات سمیت پرائم منسڑ پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ PMDU اور پاکستان سٹیزن پورٹل PCP کے ترجیحات اور طریقہ کار کے عین مطابق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے مکمل مستعد و فعال ہے ۔ انہوں نے رواں سال کے دوران پبلک کمپلینٹ کے سلسلے میں شکایات سیل کی کارکردگی کا خلاصہ بھی پیش کیا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب ثناءاللہ عباسی صاحب نے اس موقع پر دیامر پولیس کے شکایات سیل کی کارکردگی اور مقاصد و اہداف کے سلسلے میں رواں انتظامات اور ترجیحات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید ہدایت کی ہے عوامی شکایات کے ازالے کیلِئے مکمل فعال اور مستعد رہا جائے اور SOP کے مطابق فوری اور برقت خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے ۔ بعد ازاں انسپکٹر جنرل پولیس نے صحافیوں سے بات چیت کرنے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس علاقے سے جرائم کے مکمل تدارک اور سماجی ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کے سلسلے میں وسیع البنیاد ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سماجی امن اور ترقی کو منفی سرگرمیوں اور رجحانات کے زریعے خراب کرنے والے عناصر کی نشاندہی اور سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیم و ترقی کے عمل کو تمام Stakeholder کے باہمی تعاون اور اشتراک کے زریعے آگے لیکر چل رہے ہیں ۔۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button