خبریں

چیف سیکریٹر ی کا دورہ نگر، مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

نگر ( اقبال راجوا) چیف سیکریٹر ی گلگت بلتستا ن خرم آغا کا ایک روزہ دورہ نگر،ریسکیو 1122کا فوری قیام، ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی ،قدیم تحصیل چھلت کو فعال کرنے کا حکم،شاہراہ نگر اور میاچھر پھکر کے لئے بالائی روڑ کی جلد فیزیبیلیٹی سمیت شدید برفباری سے متاثر ہوئے خاندانوں اور ممکنہ طور پر خطرات کی ذد میں موجود گھرانوں کو مکمل طور پر محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کی یقین دہانی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا ایک دن کے پہلے دورے پر نگر پہنچے تو ان کو ڈپٹی کمشنرنگر کمال الدین قمر شہزاد،ایس پی حسن علی او ر دیگر اداروں کے سربراہان نے یاد شہداء نگر پر استقبال کیا جبکہ پولس نے انہیں سلامی پیش کی ۔ چیف سیکریٹری نے یاد شہداء نگر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا او ر شہداء کے ایثال ثواب کے لئے دعا کی ۔

چیف سیکریٹری کو ضلعی ہیڈ کوارٹر میں نگر سےممبران اسمبلی جاوید حسین اور حاجی رضوان علی نے روایتی چغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں عمائدین نگر سپریم کونسل ،انجمن حسینیہ نگر اور نمبرداران سے ملاقاتوں میں چیف سیکریٹری نے علاقے کے مسائل سن لئے ۔عمائدین نگر نے ایفاد میں نگر کو ترقیاتی منصوبوںمیں شامل کرنے کے مطالبے پر ان کو اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرادی ۔

ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے ضلع نگر میں اپنے ماتحت منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ دفتر کا افتتاح کیا اور ادارے کے ملازمین سے انفرادی ملاقات کی اور ان کونگر ضلع کی خوبصورتی میں مزید نکھار لانے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری خرم آغا کو جاوید حسین کی طرف سے ظہرانہ دیاگیا تھا جس میں ضلع نگر کے دونوں حلقوں کے ممبران اسمبلی نے چیف سیکریٹری سےنگر کے ترقیاتی امور سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان خرم آغا نے دونوں ممبران اسمبلی کے مطالبات پر ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے سمیت متاثرین کی جان و مال اور ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین لائحہ عمل مرتب کرنے کا حکم دیا ۔

نگر پریس کلب کے نائب صدر اقبال حسین راجوا اور جنرل سیکریٹری نے چیف سیکریٹری سے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔ جس پر چیف سیکریٹری نے خالصہ سرکار میں سے کچھ حصہ اراضی پریس کلب کے نام مختص کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نگر کو ہدایات کیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button