خبریں

گوپس: دریا کنارے سے تعمیرات کے لے خام میٹریل پر نمبرداروں کے عائد کردہ ٹیکس احتجاج کے بعد ختم کردیا گیا

گوپس (معراج علی عباسی ) گوپس میں دریا کے کنارے سے تعمیرات کے لے خام میٹریل پر نمبرداران گوپس کے جانب سے عائدہ کردہ ٹیکس کو عوامی احتجاج کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوپس نے ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گوپس میں دریا کے کنارے سے تعمیرات کے لے ریت اور بجری لیجانے والوں سے نمبرداران گوپس نے فی لوڈ سو روپے ٹیکس وصول کرنے پر ریت بجری جمع کرنے والے مزدوروں اور عوام نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گوپس حبیب الرحمن نے مظاہرین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوے دریا گوپس کے کنارے سے تعمیرات کے لے ریت اور بجری پر نمبرداران گوپس کے جانب سے عائد کردہ ٹیکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا جس پر مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس ذندہ باد کے نعرہ لگاتے ہوے پر امن طور پر منتشیر ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button