اہم ترینماحول

ہنزہ: ششپر گلیشیرکا پھیلاو جاری

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ ششپر گلیشیر کا پھیلا و رہائشی آبادی اور جھیل کی جانب جاری،کسی بھی ہنگامی صورت میں انتظامیہ ، پاک فوج اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان(GBDMA)ورDDMA کی جانب سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے تیاری جاری۔

میڈیا سروے اور ماہرین کے مطابق ششپر گلیشیر گزشتہ بارہ دنوں میں 60فٹ سے زائد آگے کی طرف پھیل گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ششپرگلیشیر کا پھیلاوگزشہ ایک ہفتےکے دوران جھیل کی طرف بھی ہونے لگا ہیں ۔

ششپر گلیشیر ا ور اس سے بننے والی جھیل سے ہونے والی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاک فوج انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی حفاظتی اقدامات کے علاوہ ہنزہ میں گندم ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کا ذخیرہ کرنے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہیں۔

دوسری جانب گلیشیر سے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پل ، پاور منصوبے ، پینے کے پانی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو بچانے کے لئے حفاظتی دیواروں کے علاوہ اس کی وجہ سے متاثر ہونے والی حسن آباد گاوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے تیاری بھی مکمل کر چکے ہیں۔

گزشتہ دو دنوں کے اندر ششپر گلیشیر کی پھیلاو میں اضافہ ہونے کے باعث علی آباد تا حید ر آباد آبپاشی کے لئے استعمال کی جانے والی واٹر چینل کا پہلا سربند متاثر جبکہ دو میگاوٹ ہائیڈیل پاور منصوبے کا ابتدائی سلکنگ ٹینک اورآر سی سی واٹر چینل کو بھی نقصان پہنچا ہیں۔

نمبرداراور عمائدین علی آباد ، ڈورکھن اور حیدر آباد نے بذریعہ میڈیا انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے آخر تک آبپاشی کے لئے استعمال کی جانے والی واٹر چینل کا سربند متبادل مقام پر منتقل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیا جائے چونکہ اپریل کے پہلے ہفتے سے ذمینوں کو پانی دینا کا سلسلہ شروع ہوتا ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button