خبریں

جنگ آزادی گلگت بلتستان کے غازی حاجی حسن انتقال کرگئے

سکردو( رجب علی قمر) 1948 کے جنگ آذادی گلگت بلتستان کے غازی حاجی حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے غازی حاجی حسن کی عمر 96 برس تھی تین سال تک بینائی اور بیماری میں مبتلا رہے مگر کسی عسکری اور سرکاری ادارے نے مدد کرنا گوارا نہیں کیا۔48 کے فاتح حاجی حسن نے روایتی حریف بھارت کے خلاف تین جنگیں لڑیں۔انہوں نے 65اور 71 کی جنگوں میں بے شمار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھی غازی ٹھہرے گمنام قومی ہیرو حاجی حسن نے ہر محاذ پر طاقت کے جوہر دکھائے اور ہر مواقعوں پر دشمن کے شانے چت کرڈالے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازی حاجی حسن کے بھتیجے مصطفیٰ نے کہا کہ تین جنگوں کے ہیرو نے 96 سال کے عمر میں کبھی کوئی اعزازی تمغہ، یا مراعات ملنا دور کی بات، کسی عسکری یا سول ادارے کے سربراہ نے ان‌ کی خبر تک لینے کا گوارا نہیں کیا۔میرے دادا ہمیشہ اپنوں میں جنگی قصے سنایا کرتا تھا اور سب کو ملک و قوم کی آبیاری اور خدمت کی تلقین کرتے تھے۔غازی حاجی حسن کا تعلق سکردو کے نواحی علاقے تھورگو حسین آباد سے ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button