خبریں

وسائل کے درست استعمال سے شگر مِنی اسلام آباد بن سکتا ہے، جواد اکرم سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان

شگر(عابدشگری )سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً شگر ایک پر امن علاقہ یہاں کی تہذیب وتمدن دیگر علاقوں سے نرالی ہے ضلع شگر میں موجود مذہبی ہم آہنگی نے بہت متاثرہ کیا ضلع شگر نیاضلع ہونے کی وجہ سے اس ضلع پر ذیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اپنے دورہ شگر کے موقع پر ڈی سی شگر عمائدین شگر اور مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ شگر نے میں وسائل بہت ذیادہ ہے اگر وسائل کو بروکار لایا جائے تو یہ منی اسلام آباد بن سکتا ہے اس موقع پر ڈی سی شگر زاکر حسین نے ضلع شگر کو درپیش مسائل اور مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوآلے سے بریفنگ دی اس موقع نے اس بریفنگ کو سراہتے ہوئے شگر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی وفد میں طاہر شگری حاجی وزیر فدا علی، ظہیر عباس اور دیگر موجود تھے وفد نے شگر میں بار بار ڈی سی کے تبادلے۔نر غوڑو کو حلقہ 3میں ضم کرنے اور ریسکیو 1122 فائربریگیڈ کا محکمہ نہ ہونے پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری داخلہ نے ان مسائل خصوصاً فائربریگیڈ اور ریسکیو محکموں کی جلد شگر میں موجودگی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر پرنسپل انٹر کالج شگر سید حسن شاہ کی قیادت میں مسجد کمیٹی نے ہوم سیکرٹری سے ملاقات کی اور مسلک نوربخشیہ کے مدرسے میں ہونے وآلی آتشزدگی کے واقعے کی شفاف انداز میں تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا جس پر ہوم سیکرٹری نے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایس پی شگر کو ہدایت کی کہ وہ تمام تر توانائیاں خرچ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جس کے لئے جس قسم کی معاؤنت درکار ہوفراہم کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button