پاک فوج کے حق میں ضلع نگر کے ہیڈکوارٹر میںریلی کا انعقاد
نگر ( اقبال راجوا) ضلعی ہیڈ کوارٹرنگر میں عوام نگر کا پاکستان آرمی اورپاکستان کے حق میں ڈی سی آفس تا کالج چوک بڑی ریلی،ریلی سے ممبران اسمبلی جاوید حسین اور رضوان علی کا خطاب.ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی کمشنر آفس تا کالج چوک افواج پاکستان اور وطن عزیز پاکستان کی حمایت میں ریلی نکالی جس میں پاکستان زندہ باد ،افواج پاکستان زندہ باد اور مودی سرکار مردہ باد کے نعرے لگا ئے گئے۔ ریلی سے علمائے کرام کے ساتھ ممبران اسمبلی جاوید حسین اور رضوان علی نے اپنے خطاب میں پاکستان ائیر فورس اور پاک افواج بالخصوص این ایل آئی کی کار کردگی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ملک کو جس قسم کی بھی ضرورت پڑے گی نگر قوم اپنی شاندار روایات کے مطابق جان و مال کی قربانیاں دینے میں کوئی دریغ نہیں کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف، مالکان ضلعی ہیڈ کوارٹر ہریسپو داس کو فی گھرانہ تقسیم بھی عمل میں لا کر آباد کاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ،آج ضلع نگر میں سپریم کونسل نگر اور انجمن حسینیہ نگر کی دعوت پر مالکان ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر راجگان نلت،عوام نلت ،جعفر آباد اور سکندر آباد کی عوام کے ساتھ نگر کی عوام نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کو فی گھرانہ تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چئیر مین محمدحسین ،انجمن امامیہ نگر کے صدر خوش بیگ اور ممبران اسمبلی جاوید حسین اور رضوان علی نے عوام میں پودے تقسیم کر کے شجر اور آباد کاری کا افتتا ح کیا۔ افتتاحی تقریب سے اپنی خطاب میں نگر سپریم کونسل کے چئیر مین ایڈوکیٹ محمد حسین نے کہا کہ عوام نگر کو آج کا یہ تاریخی لم بہت بہت مبارک ہو اس لمحے کے لئے سپریم کونسل اور انجمن حسینیہ نے کئی سالوں تک دن دوگنی رات چوگنی محنت کی اور آج اس منت کا ثمر عوام کو مل گیا ہے اس لئے آج کے بعد عوام اپنی اپنی اراضیات پر آباد کاری شروع کریں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر نگر کو بہترین اور خوبصورت ترین علاقہ بنائیں ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیااور ایسی ہی تعاون کی آئندہ کے لئے بی توقع کا اظہار کیا ۔