تعلیمچترال

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں عالمی یوم جنگلی حیات کی خوبصورت تقریب

 چترال: ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مارچ عالمی یوم جنگلی حیات منایا جاتا ہے۔20دسمبر، 2013ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنے 68 ویں سیشن کے ایجنڈا آئٹم نمبر 19 کی قرارداد نمبر 68/205 کے ذریعے ہر سال یہ دن منانے کی قرارداد منظور کی۔ اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگلی حیات کی نسل و افزائش، اس کے ماحولیات پر اثرات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس سال  عالمی یوم جنگلی حیات  کا موضوع ہے۔” انسان اور کرہ ارض کےلیے پانی کے بغیر زندگی” یہ موضوع اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے 14 نکات سے ہم آہنگ ہے۔

یہ باتیں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں منعقدہ عالمی یوم جنگلی  حیات کی تقریب کا آغا ز کرتے ہوئے   اس تقریب کے کمپئیر کلاس دہم کے  طالب علم   فصیح الدین اور  سید حسنین علی  شاہ نے کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز کلاس سیکنڈ ائیر کے طالب علم سیف الاسلام نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ اور کلاس  ہشتم کے طالب علم  انیق احمد نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم  پیش کی۔

پروگرام نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے   اسکول ہذا کے اسٹوڈنٹس کاؤنسلر محمد جلال الدین نے کہا کہ  آج اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد وائلڈ لائف  اور اس کی اہمیت و تحفظ کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ    ،  طالب علموں کے  خصوصی حاصلات ِ تعلم  میں موجود جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے سمجھ کو تقویت دینا ہے  ۔

اس  کے بعد  سب ڈویژنل  فارسٹ افیسرچترال  محمد الطاف علی شاہ  نے جنگلی حیات کے تحفظ اور چترال میں موجود  جنگلی حیات کی تنوع کے ساتھ ساتھ پاکستان  میں  نیشنل پارکز کے حوالے سے  سیر حاصل پرزنٹیشن دی۔

اس دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے”      جنگلی حیات کے تحفظ میں طلبہ کے کردار” پر اردو اور انگریزی میں   مضمون نویسی کے مقابلے بھی کرائے گئے تھے  اور سال ۲۰۱۹ کی تھیم کو مد نظر رکھتے ہوئے   مصوری کے مقابلے بھی  کرائے گئے تھے ۔

اردو  مضمون نویسی کے مقابلے میں  پہلی پوزیشن  کلاس دہم کے طالب علم مہتاب احمد نے، دوسری پوزیشن کلاس فرسٹ ائیر کے  زبیر حکیم اور تیسری  پوزیشن  عارف حسین کلاس دہم کے حصے میں آئی ۔

انگریزی  مضمون نویسی مقابلے میں     کلاس سیکنڈ ائیر کے دانیال ولی  پہلے،کلاس فرسٹ ائیر  کے احتشام علی دوسرے   اور سوغات صمیم کلاس نہم   تیسرے نمبر کے حقدار قرار پائے ۔

مصوری کے مقابلے میں کلاس نہم کے محب نواز اور مجاور حسین  پہلی پوزیشن، عبدالباسط کلاس نہم دوسری  اور کلاس دہم کے شاہ زیب علی اور شریف نیاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ان تمام طلباء کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور سکول  کی طرف سے  شیلڈ اور سرٹیفیکٹس  دیئے گئے ۔

آغا خا ن ہائیر سیکنڈری سکول  سین لشٹ چترال کے   میوزک کلب کے ممبرز نے  کھوار کے لوک

” گیت نانئے نانئے  تہ پازو لیے گویان”  کو  چترال کے لیجنڈری فنکار منصور علی شباب کے ساتھ مل کے خوبصورت  انداز سے پیش کیا ۔

فیکلٹی ممبر ظفر ولی شاہ نے    مہمانان  گرامی  کو ادارے کی طرف سے چترالی ٹوپی اور یادگاری میڈل پیش کیے۔

پروگرام  کےآخر میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے پرنسپل طفیل نواز  نے  مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا    اوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز  کے اس موقع   پر جاری پیغام  کو حاضرین کے ساتھ  شیئر کرکے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ” سمندری حیات کے غیرمعمولی تنوع اور پائیدار ترقی کےلیے اس کی مختلف اقسام کی انتہائی اہمیت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے پر زور دیا ۔”

تقریب میں  ڈی ایف او چترال ارشاد احمد،  ایس ڈی ایف او محمد الطاف علی شاہ، ریڈیو پاکستان چترال کے پروڈیوسر جاوید اقبال جاوید، کھوار موسیقی کے  معتبر نام منصور علی شباب ، سید رمضان شاہ چئیرمین اطرب چترال ٹاؤن، اسٹینو گرافر چترال گول نیشنل پارک دولت خان کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء  نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button