گلگت( رپورٹر ) قومی احتساب بیورو گلگت بلتستان نے غیر معیاری اسلحہ کی خریداری کے ذریعے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سابق سیکریٹری ایکسائز محمد علی یغوی،سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم،ای ٹی او محکمہ ایکسائز میرانتخاب الحق سمیت پانچ افراد کے خلاف نیب کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا۔
منگل کو نیب کے علاقئی دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے لئےناقص اور غیر میعاری اسلحہ خرید کر قومی خزانے کو 5.0 میلن کا نقصان پہنچایا ہے جس پر محکمہ ایکسائز کے سابق سیکریٹری محمد علی یغوی، سابق سیکریٹری فنانس عارف ابراہیم، سابق ای ٹی او محکمہ ایکسائز غذرمیرانتخاب عالم، ٹھیکیدار سلیم اور ٹھیکدار شیرباز کے خلاف نیب عدالت میں ریفرنس داخل کردیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے گاڑیوں کے نمبر پلیٹس اور بھرتیوں کے نام پر بھی کرپشن کیس میں محکمہ ایکسائز کے افسران گرفتار ہیں اور بعض افسران کونوکری سے برطرف بھی کیاگیا ہے