خبریں

گورنر گلگت بلتستان سے وائس چانسلر KIUکی ملاقات، گورنر کی وزیراعظم فیس سکیم کے مسئلے کو حل کرانے کی یقین دہانی

گلگت(پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ان کے ہمراہ ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمداور رجسٹرار KIUڈاکٹر عبدالحمید لون موجود تھے ۔گورنر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر نے وزیراعظم فیس سکیم ، یونیورسٹی میں تدریسی ، تحقیقی اور ترقیاتی امورسمیت بوائز ہاسٹل کے مسئلے پر گفتگو کی ۔وائس چانسلر نے وزیراعظم فیس سکیم کی مدمیں فنڈ جاری نہ ہونے پر طلبہ طالبات میں پائی جانے والی تشویش سے گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں پانچ سے چھ ہزار کے قریب طلباء زیر تعلیم ہیں جن میں سے 3500سے زائد ماسٹر اور ایم فل کے طلبہ وطالبات وزیر اعظم فیس سکیم سے مستفید ہورہے تھے ۔گذشتہ سمسٹر کی ریلیز نہ ملنے کی وجہ سے پینتیس سو طلبہ وطالبات میں شدید تشویش کی لہر دوڑرہی ہے ۔لہذا آپ سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔جس پر گورنر گلگت بلتستان نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے گلگت بلتستان میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے شعبہ کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اوروزیراعظم فیس سکیم کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے بات کرنے اور سکیم کے خاتمے کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے سکیم کو بحال کرانے کے لیے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر نے گورنر کو یونیورسٹی میں ہونے والی شجرکاری کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔جسے گورنر جی بی نے قبول کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button