خبریں

عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کے چیئرمین راجہ میر نواز میر نے کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

گلگت(نمائندہ خصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کے چیئرمین راجہ میر نواز میر نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے عزت دی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس سمیت دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے ہر وقت عوامی ایکشن کمیٹی میں عزت دی جس کا میں تمام ایکشن کمیٹی کے ممبران کا مشکور ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اپنے نجی کاموں اور مصروفیات کی بنا پر خود کو الگ کرتا ہوں اور میری ہمدردیاں عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہیں اور آئندہ عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کے چیئرمین شپ سمیت ایگزیکیٹیو باڈی کے ممبر شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں اور آئندہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو خیر باد کہ دیتا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button