Mar 12, 2019 پامیر ٹائمز Uncategorized Comments Off on گلگت اور سکردو میں اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، سعدیہ دانش
گلگت (پ ر) پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت اور سکردو میں اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے نظامِ زندگی مفلوج ہوچکا ہے۔ کا نام و نشان تک نہيں ہے جبکہ حفیظ سرکار سمارٹ میٹرز کے ذریعے کمیشن کے بہانے تلاش کر رہی ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام اس صدی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ حفیظ سرکار نے پھر سے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور اپنا کمیشن پکا کرنے کے لیے بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کیا ہے۔ لوگ اندھیروں میں پتھر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور صوبائی حکومت کرپشن کے نت نئے طریقے دریافت کرنے میں لگی ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں بدترین بجلی بحران پر وزیر اعلیٰ اور وزراء کی خاموشی لمحہِ فکریہ ہے بجلی بحران کے خاتمے کے نام پر جو جنریٹر لائے گئے ہیں اس کے پیچھے بھی کرپشن اور کمیشن کی داستان چھپی ہوئی ہے۔اور مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ مزکورہ جنریٹر استعداد سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں اور ان کے ڈیزل کی آڑ میں جو کرپشن کی جارہی ہے اس میں سے حکومت اپنا حصہ وصول کر رہی ہے ۔اسی طرح سمارٹ میٹرز منصوبہ بھی اپنے منظورِ نظر افراد کو نوازنے اور اپنے کمیشن کا حصہ بٹورنے کی منصوبہ بندی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اہم منصوبوں میں اپنی کرپشن کی خاطر معیار پر سمجھوتہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے.گلگت اور سکردو میں بجلی کی اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ وزیر برقیات کی ناکامی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ متعلقہ وزیر کو فوری طور پر استعفی دے کر گھر جانا چاہیے۔
گلگت اور سکردو میں مکمل طور پر اندھیروں کا راج ہے اور متعلقہ محکمے سوئے ہوئے ہیں۔طلبہ,کاورباری افراد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔صوبائی حکومت نہ صرف عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلکہ الٹا لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط کیا گیا ہے۔ اتنی شدید لوڈ شیڈنگ کے باوجود حکومتی اراکین کی خاموشی معنی خیز ہے۔ انہیں صوبائی حکومت کی وکالت کرنے کے بجائے عوام کی ترجمانی کرنی چاہئے اور مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ایسا لگتا ہے کہ لاقانونیت کا دور دورہ ہے اور عوام کے مسائل پر توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 20, 2022 0
Jun 19, 2022 0
May 07, 2022 Comments Off on پاک چین سرحد کے قریب محکہ انسداد منشیات کا نیا تھانہ قائم
Jul 01, 2021 Comments Off on شینا کا وقار اور ادب کا تاج ظفروقار تاج
Jun 22, 2021 Comments Off on میرزادہ سلطان علی ولد علی فتاح
Jun 09, 2021 Comments Off on قراقرم یونیورسٹی نے تجمل حسین پر لگائی نا حق پابندی نہ ہٹائی تو ملک گیر احتجاج شروع کریںگے، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان
Jun 13, 2022 Comments Off on ہماری پاکیزہ اسلامی ثقافت کی 72 اہم جھلکیاں
Jun 04, 2022 Comments Off on وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی ہٹ دھرمیاں
May 26, 2022 Comments Off on وزارت داخلہ حکومت پاکستان اورچیف سکریٹری گلگت بلتستان کے نام
May 18, 2022 Comments Off on ضلع غذر میںدو نمبر نہیں دس نمبر اشیا فروخت ہورہی ہیں