Uncategorizedکالمز

سلطنت عما ن کے لذیذ کھانے!

تحریر: زیب آر میر

١٨    نومبر سلطنت  عمان  کا قومی دن ہے ۔  د نیا کے کئیں ملکو ں کے لو گوں کی طر ح پا کستان کے چاروں صوبوں سمت کشمیر اور  گلگت بلتستان کی بھی بڑی کمیو نٹی عما  ن میں مو جود  ہیں۔ اور ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈھائ سے تین لاکھ کے لگ بھگ پاکستانی عمان میں رھتے ہیں۔ اور قو می دن کی خو شی میں برا بر کے شریک ہوتے ہیں ۔سلطنت عمان ایک خو ب صورت ملک ہے ۔ عمان کے لو گ انتہا ئی د یا نتدار  ملنسار اور مہمان نوا ز ہیں ۔  عما ن کے  مو جو دہ   سلطا ن نے ایک سچے سر پر ست کا کر دار نبھا یا ہے اور اپنی قوم کی وہ سر پر ستی اور رہنما ئی کی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ عمان کی ا ن تمام  خصو صیا ت کے علاوہ ایک خا ص بات یہا ں کے لذیذ کھا نے  ہیں ۔ عما نی کھانے انتھائی مز یدار اور منفر   د ہیں ۔  عما نی خو ش ذایقہ  کھا نو ں کے شو قین ہیں ۔ عما نی کھا  نو ں میں گو شت اور چاول کا استعما ل زیا دہ ہو تا ہے عمان   کے سمندر  میں ہر قسم کی  مچھلی پا ئی جا تی ہے ۔ اس لئے  مچھلی بھی یہا ں کے با سیو ں کے پسند دہ غذا ہے ۔ مصا لہ جات میں  ادرک ۔ دار چینی اور ز عفران کا استعمال کثر ت سے کیا جا تا  ہے ۔ ایک بات جو عمانی اور  گلگت بلتستان کے کھا نو ں میں مشتر ک ہے وہ  دونو ں میں مر چ کا استعمال کم ہو تا ہے اور چربی کے بنے ہوئے خوراک بھی پسند کی جاتی ہے۔ اور  دودھ مکھن  اور گو شت کا استعمال زیا دہ  ہو تا ہے ۔ آ ج ہم آ پ کو کچھ عمان کے کھا نو ں کے با رے میں بتا ئنگے ۔

١-.  شووا

شؤ وا  خا ص تہہوا روں میں پکنے والی  عما نی ڈش ہے ۔ یہ عید کے مو قعہ پر خا ص طور پہ  پکا ئی جا تی ہے ۔ شؤوا تیا ر کر نے کے لئے بہت وقت درکار ہے ۔ پہلے دن سا لم  بکرے ۔ بھیڑ یا  اونٹ کے گو شت پر مصا لحہ ادرک زعفران وغیرہ لگا کر رکھ دیا  جا تا ہے ۔ پھر اس گو شت کو کیلے کے پتے میں لپیٹا جا تا ہے اور زیر زمین ریت سے بنے ہوے تندور میں  میں  دبا یا جا تا ہے ۔ اور  ایک سے دو دن تک پکا یا جا تا ہے ۔   اس گوشت کو چا ول او ٹما ٹر کی چٹنی کے سا تھ پیش کیا جا تا ہے

٢- مجبوس یا کبصہ

  یہ چا ول  سے بناکھا نا ہے ۔  گو شت کو پہلے  پیا ز اور لہسن ملا کر پکا یا جا تا ہے ۔ جب گو شت پک جا تا ہے ۔ تواس پر زعفران ، الئچی اوردوسرے مصا لے مل دئے  جا تے ہیں ۔ چا ول الگ سے تیا ر کیا جا تا ہے ۔ اور  چاول اور گوشت کو ملا یا جا تا ہے ۔ اس سےا س کا رنگ زرد ہو جا تا ہے ۔ یہ انتہا ئی مزیدار ڈش ہے

٣-ما شوئ                                                                                                                         

عما ن کا ایک  اور لذیذ ڈش ما شوئی ہے ۔ یہ ڈش بھنے ہو ے گو شت اور لیمو ں  والے چاول  پر مشتمل ہے ۔ اس ڈش کا نام سنتے ہی منہ میں پا نی بھر آ تا ہے۔ اگر آ پ اچھے کھا نو ں کے شو قین ہے تو  یہ عما نی ڈش  ٹرائی کریں۔

۴–مشا لطا ت

عمان میں ایک مشہور  ڈش مشالطات  ہے ، جو شہد ، گوشت ، پالک یا پنیر سے بھرے ہوئے نرم  روٹی  ہے۔ روٹی کے اندر یہ اجزا بھر کر اس کو بیک کیا جا تا ہے

۵– مشاکیک

گوشت پہ خا ص مسا لہ لگا کر گر یل کیا جا تا ہے اور املی کی چٹ پٹی چٹنی کے ساتھ کھا یا  جاتا ہے ۔  ا نتہائی لذیذ چٹ پٹی ڈش ہے ۔ عربی رو ٹی کے سا تھ مشا کیک تنا ول کرنے کا مزہ ہی الگ ہے

٦– حلوہ

انتہا ئی لذیذ ہے ، جو براؤن شوگر ، شہد ، انڈے اور مختلف مصالحوں سے بنا ہوتا ہے۔ اس میں بہت سے ذائقے ہوتے ہیں ، جیسے گلاب پانی ، گری دار میوے ، چاکلیٹ وغیرہ۔ کچھ حلوے  عمانی کھجو رو ں سے بنائے جاتے ہیں۔ اسے  تیارکرنے  میں کافی وقت لگتا ہے کیونکہ لکڑی کی آگ پر آہستہ سے ابلا جاتا ہے۔ حلوہ  خراب  ہو یے بغیر چار ماہ سے زیادہ عرصے تک چل سکتا ہے! مہمان نوازی کی ایک علامت کے طور پر اکثر یہ قہوہ کے ساتھ  پیش کیا جا تا  ہے۔

٧–ہریس                                                                                                                                                   ہر  یس ا یک قدیم عرب کھا نا ہے ۔ اس کا  ذکر  ارمینیا ئی دور کی تا ریخ میں ملتا ہے ۔   بھیگی ہوئی یا مو ٹی پیسی ہو ئی گندم کومکھن اور بکری یا دنبے کے دم کی چر بی کے ساتھ  دیر تک پکا یا جا تا ہے ۔  پلیٹ میں یہ دلیا کی  طر ح لگتا ہے ۔ یہ   ڈش  رمضا ن کے مقدس مہین میں بڑے شو ق سے کھا یا جا تا ہے۔ یہ ذئقے میں گلگت میں تیار ہو نے واے ہر یسہ  سے ملتا جلتا ہے ۔

٨— عما نی قہوہ

 عمانی قہو ہ بہت منفرد ہے ایک بہت ہی سخت کڑوی کافی ہے جو اکثر چھوٹے کپ میں کھجور یا حلوہ کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ تزہ کف اور الا ئچی تسے بنتا ہے۔

یہ تھی کچھ لذیز عمانی کھانوں کی تفصیل۔اگر اپ کھانے پینے کے شوقین ہیں تو یہ کھانے ایک بار ضرور ازمائے۔ان کو بنانے کی ترکیب  یوٹیوب پر با اسانی دستا ب ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button