گلگت اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کرنل(ر) عبیداللہ بیگ

گلگت(پ ر) پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما کرنل(ر) عبیداللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت اور گرد ونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ صوبائی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر اعلی اپنی پوری کابینہ سمیت ناکام ہو چکے ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے گلگت بلتستان میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعوے کئے مگر عملی طورپر کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے سکردو سمیت تمام اضلاع اندھیرے میں ہیں۔ انہوں کہاکہ غریب عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مگر حکمران اور اعلیٰ آفیسران کے گھر 24گھنٹے روشن رہتے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے دعوے کئے تھے مگر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا۔انہوں نےمزیدکہاکہ صوبائی دارالخلافہ گلگت میں بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ حفیظ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments