گلگت (کرن قاسم) ہسپتال کالونی کے رہائشی مکانات غیر متعلقہ سرکاری ملازمین کے نام الاٹ کردیئے گئے۔ ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ سٹاف دور دراز کے پرائیویٹ مکانات میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ سٹاف کے ہسپتال پہنچنے میں تاخیر سے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال کالونی کے سرکاری رہائشی مکانات کو ہسپتال عملے کے بجائے اساتذہ اور دیگر غیر متعلقہ سرکاری ملازمین و افسران کو الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔غیر متعلقہ سرکاری ملازمین کو سرکاری مکانات الاٹ کرنے سے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ۔ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے