خبریں

شگر:‌ٹھیکیداروں‌کی لڑائی خطرناک رُخ کرگئی، ایک ٹھیکیدار کی حالت تشویشناک

شگر(کرائم رپورٹر) گزشتہ دنوں ایکسین آفس میں ہونے والی ٹھیکیداروں کی لڑائی طول پکڑ گئی۔ مخالفین کے حملے سے معروف کنٹریکٹر عامل اشرف شدید زخمی۔ حالت بدستور تشویشناک ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹھیکوں کے بارے میں ہونے والے جھگڑے نے طول پکڑا ہے۔ جھگڑے کے مرکزی ملزمان نے پولیس کو چکما دیکر عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے جبکہ رات گئے مخالف پارٹی کی جانب سے معروف کنٹریکٹر عامل اشرف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے عامل اشرف کے سر پر شدید چوٹ آئےسے وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے بیہوش پڑا ہے۔
 
انہیں فوری پر سکردو منتقل کردیا گیا تھا جہاں انہیں تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
 
ان پر حملہ کرنے والے ملزمان بھی تاحال روپوش ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button