چارسال گزرنےکے باوجود سب ڈویثرن گوجال اور تحصیل شیناکی کے نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا
ہنزہ ( اجلال حسین ) ہنزہ کے عوام پچھلے 4سالو ں سےسب ڈویثرن اور تحصیل کے منتظر ، PMLNکا اعلان کر دہ سب ڈویثرن گوجال اور تحصیل شناکی کا نوٹیفیکشن جاری نہ ہو سکا ،وزیر اعلیٰ کا دورہ ہنزہ تاریخ پہ تاریخ ، تاریخ پہ تاریخ دے کر خواب ہی بن گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نہ صرف الیکشن کے وقت بلکہ دورہ ہنزہ کے موقع پرضلع ہنزہ میں تحصیل گوجال کو سب ڈویثرن اور شیناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کاچار سے زائد مر تبہ اعلان کر دیا گیا۔ علاقے کے عوام گزشتہ چار سالوں سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن کی جانب سے اس حوالے سےدورہ کا انتظار کر تے رہے مگر ہروقت تاریخ پہ تاریخ دیتے ہوئے عوام اب مایوس ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا آج کا دورہ ہنزہ جس میں ہنزہ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے افتتاح کے علاوہ سب ڈویثرن اور تحصیل کا افتتاح ہونا تھا مگر یہ دورہ منسوخ ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ نے پچھلے کئی سالوں سے سیاسی طور پر یتیم ہنزہ کے عوام کے دکھ درد سننے کیلئے یہاں کا دورہ کرنے کو بھی مناسب نہیں سمجھا۔
علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ6کا نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل جوں کے توں رہ گیا ہیں۔ جبکہ ہنزہ کے عوام اس وقت نہ صرف ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں بلکہ قدرتی آفت کے زد میں درپیش ہنزہ کے عوام کو سیاسی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان اسمبلی ، وزیر اعلی اور دیگر وزرہ نے بھی ہنزہ کے عوام کے مسائل سننےکو گوراہ نہیں سمجھا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ دنیا بھر میں ایک سیاحتی مقام ہیں، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا رش رہتا ہیں مگر حکومت گلگت بلتستان کی عدم دلچپسی کی وجہ سے ہرقسم کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کے مسائل سننے کے علاوہ اپنی ہی دور اقتدار میں کی جانے واے وعدوں کا وفا کرتے ہوئے سب ڈویثرن ، تحصیل اور سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کا افتتاح کے ساتھ ملازمتوں میں ہونے والی ناانصافیوں کاازالہ کریں۔