خبریںعوامی مسائل

بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ میں بند باندھ کر دریائے ہنزہ کا رُخ موڈ دیا گیا

ہنزہ (اجلال حسین ) بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ کے عوام کی مطالبات رنگ لے آئی۔ عوامی اشتراک ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے کاوشوں سے6 ہزار فٹ لمبا ،18فٹ گہرا ، 14فٹ چوڑا بند تعمیر کرکے 75گھرانوں پر مشتمل گرچہ گاوں میں دریا کا رُخ تبدیل کر دیا گیا۔

دریائے ہنزہ کے بہاو میں اضافہ کی وجہ سے نہ صرف زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا تھا بلکہ وہاں کے مکین بھی گرمیوں کے موسم میں ڈرتے ہوئے گھروں میں رہائش اختیار کرتے تھے۔ جبکہ کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور تھے۔

ضلعی انتظامیہ ہنزہ ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی بھر پور تعاون کے علاوہ عوام گرچہ کےامداد سے تین ماہ میں بند تعمیر کرکے دریائے ہنزہ کا رُخ تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے گاوں گرچہ کے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا۔

اس موقع پر عمائدین گرچہ نے میڈیا کے نمائندوں کےساتھ خصوصی گفتگو میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button