ذاتی دشمنی کا شاخسانہ، چلاس میں 60 سالہ شخص قتل، ملزم فرار
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس ذاتی دشمنی کی بنیاد پہ 60 سالہ شخص عبدالحجان قتل۔تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب۔ ایس ایچ او کے کے ایچ تھانہ سید جاوید اقبال کی قیادت میں مشتبہ گھرانوں میں چھاپے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پہ چکنگ سخت کر دی۔تفصلات کے مطابق دیامر کے قدیم رہایشی بٹوخیل قبائل کا بیس سال بعد آپس میں دشمنی کی بنیاد پر 60 سالہ بزرگ عبد الحجان کو قتل کر دیا گیا۔مقتول گھر کو جا رہا تھا کے کے ایچ خستہ گل فیلنگ اسٹیشن کے داخلی راستہ موجود افراد نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کھول دی۔جس کے نتیجے میں عبدالحجان زخمی ہوا۔موقع پہ موجود لوگوں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہاسپٹل چلاس پہنچا دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہسپتال انتظامیہ نے پوسماڑٹم کر کے لعش ورثا کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کا آپس میں دشمنی تھی۔اور دشمنی کی بنیاد پہ ناخشگوار واقع رونما ہوا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی کے کے ایچ تھانہ پولیس جائے واردات پہ پہنچے اور قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے۔