جرائم

چلاس، مہنگی اشیا بیچنے والے تاجر اور سبزی فروش جیل پہنچ گئے

چلاس(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی مری کا شہر میں گراں فروش ہوٹلوں اور سبزی فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون ،متعدد تاجروں کو جیل بھیج دیا اور درجنوں سبزی فروشوں اور قصابوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے چلاس شہر میں سخت کریک ڈاون کرتے ہوئے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم ہوئے اور تاجر وں کی خوب سرزنش کرتے ہوئے متعدد تاجروں کو حوالات میں بند کر دیا اور اور سبزی فروشوں کو مہنگے اشیاء فروخت کرنے پر بھاری جرمانے بھی لگا دیئے ۔اے سی چلاس ظہور علی نے کہا کہ چلاس شہر میں کسی بھی تاجر کو من مانی کرنے نہیں دیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آئندہ سختی سے نمٹا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button