شعر و ادب
بزرگ شعرا غلام نبھی وفا اور عبداللہ ملنگ نے شنا زبان کو جدت دی ہے، محمد امین ضیا صدر حلقہ ارباب زوق
گلگت( سٹاف رپورٹر) حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام مقامی ہو ٹل میں محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس محفل مشاعرہ کے مہمان خصوصی شنا کے معروف شاعر غلام نبی وفا اور میرمحفل معروف شنا شاعر عبداللہ ملنگ تھے۔ محفل مشاعرہ میں نوجواں شعراء نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صدر حلقہ ارباب زوق محمد امین ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی وفا اور عبداللہ ملنگ نے شنا زبان کو نئی جدت دی اور شنا شاعری میں اپنا نام پیدا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ شعرا نے اپنے شاعری میں خالص شنا زبان کو استعمال کیا ہے ۔ جو کہ ہمارے نوجوان شعراء کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر صدر حلقہ ارباب زوق محمد امین ضیاء اور معروف شنا شاعر عبدالخاق تاج نے مہمانوں کو ہار پہنائے اور حلقہ ارباب زوق کی طرف سے کتاب پیش کئے ۔