متفرق

ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس ہنزہ میں اہم میٹنگ منعقد

ہنزہ ( اجلال حسین)ہنزہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے بوالے امیدوار الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے پابند ہونگے علاقے میں امن امان یقینی بنانے اور شفاف طریقے سے انتخابات مکمل کرنے کے لئے امیدوار اور عوام انتظامیہ اور الیکشن عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کرے ان خیالات کا اظہارڈدسٹرکٹ ریٹرنگ افسر/ڈی سی ہنزہ سمیع اللہ فاورق کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں حصہ ۔لینے والے امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ 29اگست کو ہنزہ میں ضمنی انتخابات کا عمل پورا ہو جائیگا جس کے لئے عوام اور امیدوار پر فرض ہو گا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کرینگے جس کے مطابق پولینگ کے 48گھنٹے پہلے انتخابی مہم کو ختم کرنا ہو گا جبکہ اس سے قبل انتخابی کمپین کے دوران عوام کو کسی قسیم کی لالچ دیتے ہوئے نقد ی یا دیگر اشیاء دینے کے ثبوت ملنے پر امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔ ڈپٹی کمشنرر ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کے زیر صدرات اجلاس میں مزید کہا کہے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار وں کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے ایک ایک شق پڑھ کر سنایا جس پر امیدوارں نے متفقہ طور پر قانون کی پاسداری اور امن امان کے ساتھ انتخابات کو مکمل کرنے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کر ایا ۔ اس موقع پر ایس پی ہنزہ نے امیدواروں کے ساتھ مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہر امیدوار پولنگ کے دوران پولنگ ایجنٹوں کو اطلاع کر دے کہ ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے تاکہ انتخابی مہم میں کسی قسم کی بد نظمی پیدا نہ ہو۔اس موقع پر ریٹرنگ افسر حلقہ ۶ہنزہ شہنشاہ کے علاوہ ایس پی ہنزہ اصف امین اعوان ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شریار احمد، اسسٹنٹ ریٹرنگ افسر سلمان علی برچہ اور قبال محمد کے علاوہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران شریک ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button