جرائم

پائین کوٹ چلاس : گھر کی چاردیواری کے اندر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف، مقدمہ درج

چلاس(محمدقاسم)چلاس کے قدیمی محلہ پائین کوٹ میں گھر کی چاردیواری کے اندد کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی گئی۔مخبر کی اطلاع پہ چلاس سٹی تھانہ پولیس نے تحصیلدار سٹی کے موجود مقامی گھر پہ چھاپہ مار کے پولیس نے پوست کی فصل کو تلف کر دی۔مجسٹریٹ چلاس تنویر احمد اور ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرور اور سٹی تھانہ پولیس کے کامیاب آپریشن  کی۔اور ملزم ہدایت اللہ ولد بہادر خان ساکن کوہستان رہایشی پائین کوٹ چلاس میں کو موقع سے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف  فوجداری مقدمہ علت نمبر   38/2019  زیردفعہ 5-CNSA تھانہ چلاس میں درج کرکے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.  ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے منشیات کےخلاف جاری مہم کے  سلسلے پوست کے فصل کو تلف کرنے اور جرم میں ملوث مجرم کی فوری گرفتاری پہ چلاس پولیس ٹیم کی کامیاب کاروائی کو سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button