اموات

نگر پریس کلب کے صدر غلام مرتضی شامیری کی والدہ انتقال کر گئی

نگر (اجلال حسین) نگر پریس کلب کے صدر و بیورو چیف روزنامہ باد شمال غلام مرتضیٰ شامیری اور سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل وسماجی کارکن گلگت عبدالکریم کی والدہ ماجدہ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی۔ مرحومہ کی عمر تقریبا82برس تھی۔ مرحومہ کو گزشتہ روز اپنی ہی آبائی گاوں نگر خاص میں سینکڑوں سگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا مرحومہ سوگواراں میں چار بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئی ہیں۔

مرحومہ نے اپنی زندگی میں خصوصاً نگر خاص میں بچوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد کی۔ مرحومہ کی اچھی سوچ اور تربیت کے باعث ان کا ایک بیٹا غلام مصطفی جو کہ نگر کا پہلا PHDڈاکٹرہے ان دنوں ناروے کی ایک یورنیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سرانجام دے رہا ہے، جبکہ دیگر تین بیٹے عبدالکریم ، غلام مرتضیٰ اور زوار ساجد ضلع نگر میں تعلیمی میدان کے علاوہ سیاسی و سماجی حلقوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button