خبریںسیاحت

پولیس کی پوری کوشش ہے کہ سیاحوں‌کی آسانیوں‌میں‌اضافہ کیا جائے، آئی جی ثنا اللہ عباسی کی ٹور آپریٹرز کو یقین دہانی

گلگت (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان کے ٹورآپریٹرز نے شرکت کی۔جس میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی چیکنگ کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ ٹورز آپریٹرز نے اجلاس میں KKH اور دیگر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے حوالے سے سیاحوں کے تاثرات سے پولیس سربراہ کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو fecilitateکیا جائے ۔ ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے صرف انٹری پوائینٹ پر چیکنگ کے ایک طریقہ کار کو وضع کرنا چاہتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکریں۔ تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت پھلے پھولے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں روزگار کا انحصار زیادہ تر ٹورازم سے وابستہ ہے اسی لئے جی بی پولیس نے ٹوریسٹ پولیس متعارف کرائی ہے۔ انشاء اللہ اس سے بھی ٹورازم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ اجلاس کا دوسرا سیشن مورخہ 22اپریل کو ہوگا۔جس میں ضلع دیامر، گلگت ، اسکردو، ہنزہ ، نگرکے ایس پیز اور سپیشل برانچ کے اے آئی جی بھی شریک ہونگے۔ اس میں دوطرفہ سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز قمر رضاء جسکانی ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلمان ، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل، ڈائریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اقبال، گلگت بلتستان ٹورآپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرام اللہ بیگ ، گلزادہ خان ٹریول ایجنٹ ، مبارک حسین ٹریول ایجنٹ ، آصف شاہ خان، لیاقت اور ٹورآپریٹر کوثر نے شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button