کھیل

چلاس، فٹبال ٹورنامنٹ سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ نے جیت لی

چلاس(مجیب الرحمان)ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے منعقدہ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایس ڈی ای ایس (سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ ایجوکیشن اسکل)کی ٹیم نے جیت لیا۔ہائی سکول چلاس گراؤنڈ میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایس ڈی ای ایس اور شاہین الیون کے مابین معرکہ ہوا۔جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔اور مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہا۔دونوں ٹیموں کے مابین ہار جیت کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔جس میں دو کے مقابلے تین گول سے ای ڈی ای ایس کی ٹیم نے کامیابی سمیٹی اور ٹرافی اپنے نام کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button