کالمز

وادی گپہ میں دودھ کی نہر

تحریر : یاور عباس

گلگت بلتستان قدرتی حسن سے مالامال ہے۔ یہاں کے خوبصورت مقامات دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔گلگت بلتستان میں سیر و سیاحت کے لحاظ سے ایسے بہت سے مقامات موجود ہیں جو اپنے قدرتی حسن کی بناء پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ گلگت بلتستان جو آسمان کو چھوتے بلند پہاڑوں سے بھرے ہوئے ہیں وہاں موجود سرسبز و شاداب وادیاں، طاقتور دریا، بہتی ہوئی جھیلیں اور خوبصورت جنگلات کی دنیا بھر میں مشہوری ہے ۔ ایک ایسی وادی جو آج تک حکومت و اکثریتی عوام کی انکھوں سے اوجھل رہی جو وادی گپہ چھپروٹ کے نام سے ہے ضلع نگر کے سب سے قریب اور خوبصورت وادی گپہ جو کہ شاہراہ قراقرم سے صرف چھ کلو میٹر کے دوری پر واقع ہے اس خوبصورت وادی کو جنگلی حیات کا مسکن کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ان جنگلات میں بھیمارخور، ہمالین آئی بیکس، ایشیائی کالا ریچھ ، مشک ہرن، برفانی چیتا، ہمالین سیاہ گوش بھیڑیا اور گلہری جیسے جانور پائے جاتے ہیںوسیع جنگلی سلسلہ بلندوبالا برف پوش پہاڑ وں کے درمیان واقع یہ وادی ہر آنے والے سیاح کو خوش آمد کرنے کو بےتاب ہے یہاں موجود ایک نہر جس کو سفید پانی کہا جاتا ہے گویا دور سے دیکھنے والے دودھ کی نہر سمجھ بیٹھتے ہیں ۔ یہاں کے گلیشئر بھی اپنی مثال آپ ہیں ہرے بھرے وسیع میدان کے بلکل سامنے ڈروول گلیشئر دلکش نظارہ مجھے ہمیشہ یاد رکھتا ہےاس کے سامنے رات گزارنا نہ صرف غیر ملکی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی اعزاز سمجھتے ہیں لیکن یہ اعزاز اب تک صرف غیر ملکی سیاحوں کو ہی حاصل ہے جو ہر سال یہاں کئی دنوں تک ڈیرے ڈالتے ہیں۔ یہ وادی قدرت کے کسی شاکار سے کم نہیںجہاں کی خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے وہی اس وادی کو اللہ نے قدرتی وسائل سے بھی نواز ہے یہاں قیمتی پتھر باآسانی سے دستیاب ہیں حکومتی عدم توجہ اور مقامی لوگوں کی کمزورمعاشی صورتحال کی وجہ سے اس خوبصورت وادی کو متعارف کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چار کلومیٹر کا جیپ ٹریک بنالیا ہے جس سے نہ صرف سیاح کو درپیش مثال میں کمی آئی بلکہ مقامی لوگوں نے بھی ویران کھیتوں کو آباد کر نا شروع کیا ہے جس سے مقامی لوگوں کےمعاشی مشکلات میں بھی کمی ہوگی ۔ گلگت بلتستان کاخطہ اپنےخوبصورت نظاروں، دلکش وادیوں، بُلند و بالا برفیلے پہاڑوں، روح فناکردینے والی گہری گھاٹیوں، ہزاروں سال قدیم انداز میں مقامی باشندوں کی بود و باش کی بدولت ملکی اورغیرملکی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے ویسے تو پورا گلگت بلتستان خوبصورتی کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے، عمیق نظروں اور دلچسپی سے بھرپورکوشیشوں کے ذریعے اس پورے خطے کو سیاحت کے حوالے سے عالمی توجہ کا مرکز بنایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ملکی و علاقائی معیشت کی بڑھوتری کے ذریعے مقامی آبادی کو اپنے پاوں پر کھڑی کی جاسکتی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button