Apr 28, 2019 پامیر ٹائمز کھیل Comments Off on گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلمت نگر میں سپورٹس ویک اختتام پذیر
نگر (نمائندہ خصوصی) گور نمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول غلمت ضلع نگر میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری سالانہ کھیلوں کا سپورٹس ویک اختتام پزیر ہوا۔سپورٹس ویک کے دوران سکول کی طالبات کے مابین کرکٹ، دورڑ،رسہ کشی، لانگ جمپ، ہائی جمپ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ سپورٹس ویک کی اختتام کے موقعے پر سکول میں ایک رنگا رنگ اختتامی تقریب اہتمام کی گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی ایس ضلع نگر اکبر حسین نحوی اور میر محفل پاکستان تحریک انصاف ضلع نگر کے رہنماء امتیاز حسین تھے۔سکول میں منعقدہ تقریب میں سکول کی طالبات اور اساتذہ کے علاوہ موضع غلمت،موضع تھول کے عمائدین اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سپورٹس ویک کی اختتامی تقریب کے سلسلے میں سکول کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ سکول کے میدان میں طالبات نے علاقے کے روایتی کھانوں کے سٹال لگائے تھے جن میں ضلع نگرکے روایتی کھانے پیش کرنے مقابلہ بھی منعقدکیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد ونعت سے کیا گیا۔ جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اختتامی تقریب کا آغاز کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے اور دیگر شرکاء نے کھانوں کے سٹالز کا معائنہ کیا۔اور علاقائی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔تقریب کے دوران کھیلوں اور علاقائی کھانوں کے مقابلے جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیز اور نقد انعامات دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی ایس ضلع نگر اکبر حسین نحوی نے کہا کہ بچوں کی روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت کے مواقعے فراہم کرنا لازمی ہے۔تقریب کے میر محفل تحریک انصاف ضلع نگر کے رہنماء امتیاز حسین نے کہا کہ طالبات کھیلوں میں دلچسپی لے کر اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور علم کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر علاقے کا نام روشن کریں۔انھوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو مبارک باد دی تقریب کے دوران سکول کی طالبات نے تقاریر کے ذریعے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
سکول کی اساتذہ کرام اور نسپل نے کھیلوں کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔سکول کی پرنسپل میڈم نسیم اختر نے کہا کہ یہاں کی طالبات میں ٹیلنٹ بہت زیادہ موجود ہے
انھوں نے اس عزم کیا اظہار کیا کہ وہ اپنے سٹاف کے مل کر طالبات میں موجود صلاحیتوں کو نکھار یں گی
May 21, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
Mar 15, 2020 Comments Off on چھلت پولو گراونڈ تجاوزات کی زد میں، عوام اور پولو ایسوسی نے قانون کاروائی کا مطالبہ کردیا
Feb 22, 2020 Comments Off on چترال میں بین الاضلاع کھیلوں کے مقابلے، اکیس سال سے کم عمر کے نوجوان مردوں نے حصہ لیا
Dec 01, 2019 Comments Off on چترال درویش کی ٹیم پشاور فٹ بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی، تاریخی کامیابی
Oct 04, 2019 Comments Off on 33 ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کو باضابطہ دعوت نامہ مل گیا