خبریں
چینی شہریوںنے اپنی تنخواہوںسے کوہستان کے 300 خاندانوں کوماہ صیام کے لئے اشیائے خورد و نوش فراہم کیا
کوہستان (شمس الرحمن شمس) پاک چین دوستی کی زندہ مثال، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دور افتادہ ضلع اپر کوہستان میں پاکستان میں کام کرنے والے چائنیز نے اپنی تنخواہوں سے 300 خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کرلیا، اس دوران مستحقین کی کثیر تعداد موجود تھی. سماجی کارکن مس ارو تنگ نے میڈیا کو بتایا کہ دلی خوشی ہوئی کہ آج چائنیز عوام کی طرف سے مستحقین پاکستانی بھائیوں میں اشیائے خودنوش تقسیم کی گئیں ہم آئندہ بھی مستحقین اور غریب پاکستانی بھائیوں کی مدد کرنے میں پیش پئش رہیں گے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر داسو اکبر انور خان اور جنرل منیجر داسو پروجیکٹ محمد انوار بھی موجود تھے جنہوں نے چائنیز ملازمین کی جانب سے اس کاوش کو خوب سراہا ۔ علاوہ ازیں داسو پروجیکٹ میں کام کرنے والی چائنا سول کنسٹرکشن کے ملازمین کی بھی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔