تعلیم

ٹیچرز ایسوسی ایشن نگر کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد

نگر( پ ر ) ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نگر کی حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سکندر آباد نگر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع نگر عاقل حسین تھے۔انہوں نے نومنتخب صدر اور اس کی کابینہ کے اراکین نے حلف لیا۔تقریب میں ضلع نگر کے مختلف علاقوں کے اساتذہ کرام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع نگر کے نومنتخب صدر احمدحسین نگری نے کہا کہ اساتذہ ذمہ داری سے اپنا فرض ادا کر کے معیار تعلیم کو بلند کریں۔ وہ اساتذہ کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کسی بھی معلم کے خلاف کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع نگر عاقل حسین نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔معلم چاہے دفتر میں ہوں سکول میں ہو یا ایسوسی ایشن میں ہو فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرے معلم قوم کا روحانی باپ ہوتا ہے اور وہ ایک مقدس پیشے سے منسلک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آ ئیے آج کے دن یہ عہد کریں کہ ہم اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ بہتر طور پر خدمات سرانجام دے گی۔ تقریب کے آخر میں ایسوسی ایشن کے نائب صدر شبیر حسین راجوا نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button