تعلیم

یاسین اور گوپس میں‌نوجوانوں‌کے لئے سماجی مسائل اور کیرئیر پلاننگ سے متعلق آگاہی پروگرامز کا انعقاد

یاسین (معراج علی عباسی) محکمہ سوشل ویلفیئر حکومت گلگت بلتستان اور آغا خان سوشل ویلفیئر بورڈ نے مشترکہ طور پر گورنمنٹ ہائی سکول فاربوائز تھوئی اور گورنمنٹ مڈل سکول فارگرلز ہندور میں سماجی مسائل اور کیئریر پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پروگرامز کاانعقاد کیا ۔اس حوالے سے منعقدہونے والے پروگرام میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افئیر مومن جان ،صدر اسماعیلی کونسل گوپس یاسین عالیم جان کے علاؤہ عمائدین نمبرداران علاقہ والدین اور گورنمنٹ سکولوں کے طلباء وطالبات کے ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے اپنے خطاب میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ افئیر گلگت بلتستان مومن جان نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو  منفی سرگرمیوں سے نکال کر  مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لے گلگت بلتستان بھر میں سماجی مسائل کے بارے میں آگاہی پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمے کی جانب سے آگاہی پروگرامز کے علاؤہ اخوت بینک کے ذریعے نوجواں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کے لے گرانٹ فراہم کیا گیا ہے تاکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں  چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نوجوان کو اخوت بینگ سے بلا سود قرضہ لینے میں کسی قسم کی مشکلات  کا۔سامنا ہے تو محمکہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ رابط کرے ہم آپ کے مدد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ محمکہ سوشل ویلفیئر نے گلگت بلتستان بھر میں معزور افراد کی مدد کے لے پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت گلگت بلتستان کے معزور افراد کی بھرپور مدد کی جاے گی۔اور ساتھ محکمے کے جانب سے خواتین کو ہنرمند بنانے کے لے سلائی کڑائی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

آگاہی پروگرام سے اپنے خطاب صدر اسماعیلی ریجن کونسل گوپس یاسین عالیم جان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ غذر اور خاص کر سب ڈویژن یاسین میں گزشتہ کئی عرصے سے خودکشیوں کا ایک نہ تھم نے والی سلسلے کو روکنے کے لے غذر میں موجود تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے خودکشی کرنے والے کے کفن دفن میں ان کے خونی رشتوں کے علاؤہ متعلقہ خاندان سے اظہار تعزیت و ہمدردی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معاشرے سے خودکشی جیسے حرام عمل کے ختمہے میں مدد ملے ۔ پروگرام میں الوائز محمد انجم سعادت نے معاشرے میں موجود مختلف سماجی برائیوں کے خاتمے  کے لے قرآن و سنت سے حل بتایا ۔جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول ہندور کے ہیڈ ماسٹر صابر حسین نے بچوں کے کیئرکونسلنگ پر سیشن لیا ۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ ویلفیئر گلگت بلتستان نے یاسین کے بالائی علاقہ تھوئی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے جانب سے ویکشنل سینٹر کا افتتاح کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button