خبریںکھیل

گلگت پولو ٹیم کے لئے اچھی نسل کے 24 نئے گھوڑے خریدے ہیں، شندورکا میلہ سات جولائی کو سجےگا، فدا خان فداوزیر سیاحت

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شندور میلہ اس سال بھی سات سے نو جولائی تک منعقد ہوگا. شندور میلے کے سلسلے میں عید کے فورا بعد کے پی کے اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان میٹنگ ہوگی۔ ہماری کوشش ہے کہ اس سال میٹنگ گلگت میں منعقد کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک کروڑ کی لاگت سے  گلگت کی ٹیموں کے لئے 24 اچھی نسل کے گھوڑے خریدے گئے ہیں۔ امید ہے اس سال گلگت بلتستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ جیت جائئیگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات کے پی کے اور گلگت بلتستان حکومت مشترکہ طور پر کریں گے۔

انہوں نے کہا ہماری موبائل کمپنیوں سے بھی بات چیت جاری ہے کہ شندور میلے میں موبائل سروس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ انٹرنیٹ کے زرئعے سیاح ، میڈیا اور شائقین شندور میلے کی خوبصورتی کو دنیا بھر میں پھلا سکیں تاکہ مزید سیاح شندور آئیں جس سے کے پی کے اور گلگت بلتستان کے عوام کی معاشی حالت مزید بہتر ہوگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button