گوپس یاسین ضلع کے قیام کی خوشی میںلیگیوںکا جشن، مٹھائیاں تقسیم
گوپس یاسین (معراج علی عباسی) گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے خوشی میں ڈسٹرکٹ گوپس یاسین کے مخلتف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے مقامی قیادت اور کارکنوں کے جانب سے جشن منایا گیا ۔یاسین طاؤس چوک اور گوپس صدر بازار میں مھٹایاں تقسیم کئے گیں۔یاسین میں منعقدہ جشن کے شروکا سے خطاب کرتے مسلم لیگ ن ضلع غذر کے سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ جاوید اقبال نے کہا ہے کہا کہ گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے پر ہم مسلم لیگ ن کے صوبائی حکومت ،خاض کر وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ،وزیرسیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا ،مشر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد اور گلگت بلتستان صوبائی کابینہ کے تمام وزراء اور ممبران کے مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ یاسین کے موقع پر جوجو اعلانات کیا تھا ایک ایک کرکے پورا کیا ۔گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے اعلان پر ہمارے سیاسی مخالفین نے جو اعترضات کئے تھے آج انہوں نے اپنے سیاسی شکست کو تسلیم کرتے ہوے وزیراعلی گلگت بلتستان کے جیت کو تسلیم کیا۔انہوں نے کہا کہ گوپس یاسین ضلع عوام گوپس یاسین کا نہ صرف دیرانہ مطالبہ تھا بلکہ گوپس یاسین کے عوام کا ایک ادھورہ خواب تھا جو آج پورا ہوا۔جشن کے شروکا سے سب ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن رمضان علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔دوسرے جانب گوپس میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما فہم گولڈن نے مسلم کے کارکنوں میں مھٹایاں تقسیم کیا ۔انہوں نے اپنے اور عوام گوپس کے جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان ،مشیرخوراک گلگت بلتستان اور وزیر سیاحت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔