ثقافتخبریں

محکمہ سیاحت کے تعاون سے کریم آباد ہنزہ میں قدیم تہوار گنانی جوش وخروش سے منایا گیا

ہنزہ (اکرام نجمی) ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی کریم آباد نے ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تعاون سے ہنزہ کے قدیم تہوار گنانی کو بھر پور ثقافتی انداز میں بلتت فورٹ میں منایا اس پروگرام میں سابقہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور رانی عتیقہ نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ خصوصی شرکت کی گورنر میر غضنفر علی خان نے روایتی خاندانی لباس اور تاج پہن کر بلتت فورٹ میں گنانی تہوار کی رسم ادا کی پروگرام میں علاقے کے عمائدین سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سیاحوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قدیم زمانے سے یہ تہوار 21جون کو نئے فصل تیار ہونے کی خوشی میں منایا جاتا رہا ہے میر آف ہنزہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی یہ تہوار اب محکمہ سیاحت کی مالی تعاون سے سالانہ قدیم تاریخی بلتت فورٹ میں 21 تا 24جون کو منایا جاتا ہے۔

کریم آباد ٹاوٗن منیجمنٹ سوسائٹی جوکہ کریم آباد کا ایک نمائندہ ادارہ ہے یہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک علاقے میں ثقافت اور علاقائی رسومات انکی اصلی حالت میں زندہ رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

گنانی تہوار کا آغاز روایتی موسیقی کے مخصوص دھنوں کو بجاکر کیا جاتا ہے تہوار کے دن میر فیملی کے نمائندے اپنے مخصوص لباس پہن کر بلتت فورٹ میں آتے ہیں اور نئے فصل سے تیار شدہ مخصوص کھانا تناول کرکے تہوار کا آغاز کرتے ہیں روایتی مقامی کھانوں کو اکابرین علاقہ و مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے اس کے بعد بلتت فورٹ کے سامنے موجود صحن جو کو مقامی زبان میں چتق کہا جاتا ہے وہاں پر روایتی رقص کا پروگرام ہوتا ہے جس میں مختلف قبائل کو اپنے اپنے مخصوص دھنوں پر رقص کی دعوت دی جاتی ہے۔

اس سال پروگرام میں مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام میں شریک سیاحوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے ہنزہ کی ثقافت کا ایک خوبصورت تہوار دیکھنے کا موقع ملا جو کہ ہمیں زندگی بھر یاد رہے گا۔

پروگرام میں مختلف علاقوں سے آئے مہمان سیاحوں نے بہترین رقص کا مظاہر بھی کیا۔

ٹاوٗن منجمنٹ سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ رحمت کریم نے اس تاریخی تہوار کی انعقاد میں مالی معاونت پر محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ محکمہ سیاحت ہنزہ میں سیاحت کی فروغ اور مقامی ثقافت اور علاقائی تہواروں کی انعقاد میں مدد فراہم کرتا رہے گا جس سے علاقے کی خوبصورت ثقافت کو دنیا میں متعارف کرانے میں مدد ملے گا اور علاقے میں سیاحت کا شعبہ مزید ترقی کریگا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button