عوامی مسائل

سول ہسپتال گوپس کے عملے نے غریب شخص کی لاش گھر پہنچانے کے لئے ایمبولنس دینے سے انکار کردیا، اسسٹنٹ کمشنر مدد کے لئے آگے بڑھا

گوپس (معراج علی عباسی ) سول اسپتال گوپس کے عملے نے غریب شخص کی لاش کو گهر لے جانے کے لیے ایمبولینس سے دینے سے انکار کردیا لواحقین رات 2 بجے اندهرے میں لاش لے جانے کے لیے پریشان حال ہوکر اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین کے گھر پہنچ گئے اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف نوٹس لیا بلکہ اپنے گاڈی میں لاش مرحوم کے گهر پہنچا دیا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صیفت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر غذر ڈاکٹرعسی خان کو فون کرکے گوپس ہسپتال کے عملے کی رویے کے شکایت کیا جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر غذر ڈاکٹر عسی خان نے بھی فوری نوٹس لے کر گوپس ہسپتال کے زمہ داروں کے خلاف سکریٹری صحت گگت بلتستان کو لیٹر لکھ دیا. اس واقعے کے بارے میں گوپس کے عوام نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوپس ہسپتال کے عملے نے ایک غیر یب شخص کی لاش کے ساتھ ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے اس ہم بهر پور مذمت کرتے ہیں اور سکریٹری صحت گگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گوپس سول اسپتال کے نظام کو بہتر بنانے اور انسانیت کے ساتھ مذاق کر نے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے انہوں یہ یہ بھی کہا ہے کہ ایمبولینس کے لیے تیل اور مرمت کے سالانہ لاکھوں روپے دیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود بھی عوام کو ایمبولینس سروس کی سہولت فراہم نہیں ہورہا ہے. اس وقت گوپس سول اسپتال میں دو ایمبولینس کھڑی ہیں لیکن ناکام سسٹم کے باعث ڈرائیور نہیں ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button