پھنڈر(محبت حسین دانش) تحصیل پھنڈر کے نالہ ہندراپ سے 30 مسلح افراد نے نالہ میں موجود4 افراد کو یرغمال بنا لیا جبکہ 4 افراد بھاگ کر ہندراپ واپس پہنچ گئے۔
واپس پہنچنے والے چار افراد نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ کندیا باڈیگو گبرال کوہستان سے تعلق رکھنے والا بااثر شخص آفرین ملک ولد نواب ملک کے ایماء پر 30 مسلح افراد نے نالہ میں موجود4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔
اغوا ہونے والے افراد اکرم ولد محمد عجب، علی شیر ولد سردار،امیر ولی ولد محمد سلیم، عالمگیر ولد اشرف خان کے تعلق ھندراب گاوں سے ہے۔
یاد رہے کہ اہلیان ہندراپ اورآفرین ملک کے مابین ہندراپ نالہ کیس گاہکوچ سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔
عمائدین پھنڈر نے تھانہ میں ایف آئی ار درج کرنےکی درخواست دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام مشتعل ہے اورپولیس کی طرف سے مزید تاخیر کی صورت میں عوام ہندراپ خود ان کے تعاقب میں روانہ ہونگے۔ عوام اس سے پہلے بھی کئی بار ہندراپ نالہ میں پولیس تعیناتی کا مطالبہ کر چکے۔