عوامی مسائل

نالہ شگر کے کٹاو سے حسن آباد مرکنجہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

شگر(بیورورپورٹ) نالہ شگر کے کٹاﺅ سے حسن آباد (بُنپہ )مرکنجہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔زرعی اراضی اور درختان کا بے دریغ کٹاﺅ جاری، آبادی کو شددی خطرہ،انتظامیہ کی جانب سے کٹاﺅ روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہ ہونے سے مقامی آبادی برہم ،ڈی سی آفس شگر کا گھیراﺅ کرنے کا اعلان۔نالہ شگر میں شدید طغیانی کے باعث ضلعی ہیڈکوارٹر کے زیرین علاق دریائے شگر کے ساتھ گاﺅں حسن آباد اس وقت شدید کٹاﺅ کی زدمیں ہے۔ اب تک کئی کنال زرعی اراضی معہ تیار شدہ فصل پانی کی نذر ہوچکے ہیں۔ جبکہ خوبانی کے باغات بھی پانی برد ہوچکے ہیں۔ساتھ میں کئی سو ایکڑ پر محیط علاقوں کو سیراب کرنے والی کوہل بھی کٹاﺅ کی زد میں آنے سے تیار فصلیں سوکھ رہے ہیں۔
مقامی افراد اکبر علی،اسحاق اور اصغر علی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے چیئرمین کو ندی کی کٹاﺅ روکنے کیلئے ایکسکیویٹر اور گیبن فراہم کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کیلئے کئی روز سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہا۔ لوگوں کی محدود زمینیں پانی برد ہوکر ختم ہورہے ہیں۔اگر انتظامیہ نے فوری طور ایکشن لیتے ہوئے کٹاﺅ روکنے کیلئے اقدامات نہ کیا گیا تو پورے آبادی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں خیمہ زن ہوکر ڈی سی آفس کا گھیراﺅ کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button